روس کا 1000 مربع کلومیٹر کا علاقہ قبضےمیں لےلیا ہے:یوکرین
یوکرین کے چیف آف جنرل اسٹاف اولیکسنڈر سرسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ اس وقت روس کا تقریباً 1000 مربع کلومیٹر علاقہ یوکرین کی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے
یوکرین کی فوج نے روسی علاقے کے تقریباً 1000 مربع کلومیٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
یوکرین کے چیف آف جنرل اسٹاف اولیکسنڈر سرسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا ہے کہ اس وقت روس کا تقریباً 1000 مربع کلومیٹر علاقہ یوکرین کی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔
روسی فریق نے بتایا کہ دونیتسک کے علاقے میں 19 بستیاں گزشتہ ماہ روسی فوج کے کنٹرول میں آ گئی تھیں۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوانوکا، سرجیئیوکا، ماکائیفکا، کیرووو، آرتیوموو اور جیلانوئے کی بستیوں کو یوکرینی فوجیوں سے خالی کرانے کا عمل مکمل ہونے والا ہے جبکہ دونیتسک عوامی جمہوریہ کی 19 بستیوں کو مرکزی حکومت اور جنوبی فوجی جتھوں نے آزاد کرایا ہے ۔
یاد رہے کہ دونوں ملک فروری 2022 سے حالت جنگ میں ہیں۔
متعللقہ خبریں
مسلمانوں کی توہین کرنے والے خاکے شائع کرنے پر سویڈش پارلیمانی ممبر کے خلاف تحقیقات
جومسوف نے پارلیمنٹ کی انصاف کمیٹی کی صدارت سے دستبرداری اختیار کر لی