امریکہ دشمن کے خلاف میزائل استعمال کرنے کی اجازت دے: یوکرین

یوکرین  اور امریکہ نے روس پر داغنے کےلیے ATACMS میزائلوں کی تنصیب کےلیے  سفارتی رابطہ کیا ہے

2175062
امریکہ دشمن کے خلاف میزائل استعمال کرنے کی اجازت دے: یوکرین

 یوکرین  اور امریکہ نے روس پر داغنے کےلیے ATACMS میزائلوں کی تنصیب کےلیے  سفارتی رابطہ کیا ہے ۔

 یو ٹیوب  پر نشر ایک پریس کانفرنس کے دوران  امریکی امور خارجہ کے نمائندہ  ویدانت پٹیل نے  کہا  کہ  میں یوکرینی حکام سے ہوئی ملاقاتوں کا یہاں ذکر نہیں کرنا چاہتا۔

 اس دوران یوکرینی وزیر دفاع رستم عمروف نے فرانسیسی ہم منصب سے بات چیت میں فرانس کا دیا ہوا اسلحہ استعمال  کرنے کی درخواست کی ۔

 رستم عمروف نے سوشل نیٹ ورک پر بتایا  انہوں نے  فرانسیسی ہم منصب  سے اس حوالے سے کافی اصرار کیا ہے کہ وہ  دشمن کے  فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کےلیے ہم پر سے پابندی ہٹائیں ۔

 علاوہ ازیں  دی ٹیلی گراف  نے  وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے نمائندے کے حوالے سے  خبر دی ہے کہ   یوکرین کو برطانوی ساختہ اسٹارم شیڈو میزائلوں کے استعمال  کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں