ترک فوجی ٹمیں یورپ کی بہترین نشانہ باز قرار پائیں
5 تا 11 اگست 2024 کو جرمنی کے شہرہوہنفیلس میں، 19 نیٹو اتحادی ممالک کی 36 ٹیموں نے بہترین نشانہ باز ٹیم کا ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کیا
2174415
ترکیہ خصوصی قوتوں اور بری افواج کے اہلکاروں نے جرمنی میں منعقدہ یورپ کی بہترین نشانہ باز ٹیم مقابلے میں پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی۔
5 تا 11 اگست 2024 کو جرمنی کے شہرہوہنفیلس میں، 19 نیٹو اتحادی ممالک کی 36 ٹیموں نے بہترین نشانہ باز ٹیم کا ٹائٹل حاصل کرنے کے لیے مقابلہ کیا۔
ساتویں آرمی ٹریننگ کمانڈ کے زیر اہتمام مقابلے میں حصہ ترکیہ سے دو ٹیموں نے حصہ لیا۔
ہر سال منعقد ہونے والے مقابلے میں نشانہ باز دستوں کو ، لینڈ نیویگیشن، جدید نشانہ بازی، طبی سیمولیشن اور کئی ایک شعبوں میں آزمایا جاتا ہے۔
یورپ کی بہترین نشانہ باز ٹیم مقابلے میں ترک لینڈ فورسز کی ٹیم پہلے نمبر پر اور ترک خصوصی قوتوں کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی۔