بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام پر یورپی یونین کا مثبت رد عمل
یورپی یونین نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتی ہے
یورپی یونین نے بنگلہ دیش میں نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم کیا ہے۔
یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے برائے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی جوزپ بوریل نے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کے حوالے سے تحریری بیان دیا۔
بیان میں کہا گیا کہ یورپی یونین نوبل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں عبوری حکومت کے قیام کا خیرمقدم کرتی ہے اور یہ قدم، ملک کی جمہوریت کی جانب پیش رفت اور بنگلہ دیشی عوام اور نوجوانوں کی خواہشات کی تکمیل کے لیے ایک اہم لمحہ ہے۔ "
بیان میں کہا گیا ہے، ’’بنگلہ دیش اب ایک عبوری دور میں داخل ہو رہا ہے اور عبوری حکومت جمہوری انتخابات کی زمین ہموار کرنے اور ہلاکتوں اور تشدد کے پیش نظر احتساب کو یقینی بنانے جیسے اہم کام سنبھالے گی۔‘‘
چین نے بھی بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کیا۔
بنگلہ دیش میں 1971 کی جنگ آزادی میں خدمات انجام دینے والوں کے بچوں کو عوامی کوٹہ مختص کرنے کے فیصلے کے بعد جولائی کے وسط میں طلباء کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوئے تھے۔