ہمیں F-16 طیارے مل گئے ہیں:زیلینسکی
زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ یوکرین کو ایف سولہ طیارے مل چکے ہیں جبکہ میں یوکرین کے تمام اتحادی ممالک بالخصوص ڈنمارک،ہالینڈ اور امریکہ کا شکر گزار ہوں
2171256
یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے بتایا ہے کہ کہ اُن کے ملک کو ایف سولہ جنگی طیارے مل گئے ہیں۔
زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ یوکرین کو ایف سولہ طیارے مل چکے ہیں، ان طیاروں کےلیے خصوصی تربیت پانے والوں اور انہیں ملکی دفاع کےلیے استعمال کرنے والوں پر مجھے فخر ہے۔ میں یوکرین کے تمام اتحادی ممالک بالخصوص ڈنمارک،ہالینڈ اور امریکہ کا شکر گزار ہوں جنہوں نے ان طیاروں کے حصول میں ہماری مدد کی ہے۔
البتہ یوکرین نے یہ نہیں بتایا کہ طیارے انہیں کس ملک نے فراہم کیے ہیں۔
متعللقہ خبریں
روسی حملوں کا سد باب کرنے کے لیے کرسک پر حملے کا فیصلہ کیا گیا، زیلنسکی
یوکرینی صدر نے اٹلی میں منعقدہ ایک فورم کی روس۔ یوکرین جنگ سے متعلقہ نشست سے خطاب کیا