یوکرین نے بحیرہ اسود میں روسی آبدوز تباہ کر ڈالی
یوکرین نے روس کی جانب سے غیر قانونی طور پر الحاق شدہ جزیرہ نما کریمیا میں روسی بحری افواج اور فضائی دفاعی نظام پر حملہ کرتے ہوئے ان کی ایک آبدوز سمندر برد کر دی
2171035
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے اعلان کیا کہ انہوں نے بحیرہ اسود میں روسی بحریہ کی آبدوز "Rostov Na Donu" کو تباہ کر دیا ہے۔
جنرل اسٹاف کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے غیر قانونی طور پر الحاق شدہ جزیرہ نما کریمیا میں روسی بحری افواج اور فضائی دفاعی نظام پر حملہ کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے میزائل اور بحری افواج کے یونٹس کے مشترکہ حملوں کے نتیجے میں روسی فوج کے S-400 "Triumph" میزائل ڈیفنس سسٹم کے 4 لانچروں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
بتایا گیا کہ سیواستوپول کی بندرگاہ میں تعینات روسی بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کی آبدوز "Rostov Na Donu" بھی حملے کی زد میں آئی۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ آبدوز ڈوب گئی۔