روس نے یوکرین میں ایک بستی پر قبضہ کرلیا

بتایا گیا ہے کہ روسی فوج یوکرین میں محاذ پر فائدہ مند پوزیشن حاصل کرنا جاری رکھے ہوئے ہے ،روسی فوجی یونٹوں نے نام نہاد دونیٹسک عوامی جمہوریہ کی چگاری بستی کو آزاد کر واتے ہوئے  محاذ پر اپنی حکمت عملی کو مستحکم بنایا ہے

2160231
روس نے  یوکرین میں ایک بستی پر قبضہ کرلیا

روس نے یوکرین کے دونیتسک میں چگاری بستی پر قبضہ کر لیا  ہے ۔

روسی وزارت دفاع  نے روس -یوکرین جنگ میں روسی فوجی یونٹوں کی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج یوکرین میں محاذ پر فائدہ مند پوزیشن حاصل کرنا جاری رکھے ہوئے ہے ،روسی فوجی یونٹوں نے نام نہاد دونیتسک عوامی جمہوریہ کی چگاری بستی کو آزاد کر واتے ہوئے  محاذ پر اپنی حکمت عملی کو مستحکم بنایا ہے ۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی فوج کی 31 ڈرون مار گرائے گئے ہیں ،فوجی آپریشن  کے آغاز سے لے کر اب تک 626 طیارے، 277 ہیلی کاپٹر، 27 ہزار 314 ڈرونز اور540  دفاعی میزائل سسٹمز اور  یوکرینی فوج کے 16 ہزار 521 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں تباہ کر دی گئی ہیں  اس کے ساتھ ساتھ  1366 ملٹی بیرل راکٹ لانچرز، 11 ہزار 516 ہووٹزر اور مارٹرز  جبکہ  23 ہزار 410 خصوصی فوجی گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

 



متعللقہ خبریں