متحدہ عرب امارات کی کوششیں بارآور،روس اور یوکرین کے مابین اسیر فوجیوں کا تبادلہ

بتایا گیا ہے کیف انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں سے 90 روسی فوجیوں کی رہائی ممکن ہوئی جس کے بدلے یوکرین کے بھی 90 فوجیوں کو رہا کرتے ہوئے ماسکو بھیجا گیا ہے

2156030
متحدہ عرب امارات کی کوششیں بارآور،روس اور یوکرین کے مابین اسیر فوجیوں کا تبادلہ

روس اور یوکرین کے درمیان بالمقابل نوے فوجی اسیروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ۔

 روسی امور دفاع کے مطابق، متحدہ عرب امارات کی کوششوں سے یوکرین کے ساتھ اسیروں کا تبادلہ ممکن ہوا ہے۔

بتایا گیا ہے کیف انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں سے 90 روسی فوجیوں کی رہائی ممکن ہوئی جس کے بدلے یوکرین کے بھی 90 فوجیوں کو رہا کرتے ہوئے ماسکو بھیجا گیا ہے۔

رہائی پانے والے فوجیوں کو طبی و نفسیاتی  معاونت  فراہم کی جا رہی ہے۔

اس سے پیشتر بھی متعدد بار دونوں ملکوں کے درمیان اسیر فوجیوں کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں