یوکرین امن کانفرنس میں عالمی برادری بھرپور شرکت کرے:جوزف بوریل
یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ سویٹزرلینڈ میں یوکرین کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھرپور شرکت کی جائے
2147636
یورپی یونین کے خارجہ تعلقات اور سلامتی پالیسی کے نمائندہ جوزف بوریل نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ سویٹزرلینڈ میں یوکرین کے حوالے سے منعقد ہونے والی کانفرنس میں بھرپور شرکت کی جائے ۔
بوریل نےسوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ 15 تا16 جون کے درمیان سویٹزر لینڈ میں منعقد ہونے والی یوکرین امن کانفرنس میں بھرپور شرکت کو ممکن بنایا جائے۔
بوریل نے امید ظاہر کی کہ اس اجلاس میں بھرپور شرکت یوکرین میں منصفانہ امن کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگا۔
اس اجلاس میں انتخابی مہم کی وجہ سے امریکی صدر جو بائیڈن کی شرکت غیر حتمی ہے۔
متعللقہ خبریں
معزول رہنما بشار الاسد اور ان کے اہل خانہ کو پناہ دینے کا فیصلہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کا ہے
"ایسے فیصلے صدر کی اجازت کے بغیر نہیں کیے جاتے، یہ انہی کا فیصلہ ہے۔"