پوپ فرانسس کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

پوپ، جو بدھ کے روز ویٹیکن کے مشہور سینٹ پیٹرز اسکوائر میں روایتی عام استقبالیہ اجلاس منعقد کرتے ہیں، نے غزہ کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں جائزہ پیش کیا ہے

2124295
پوپ فرانسس کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

کیتھولکس کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی  کی اپیل کی ہے۔

پوپ، جو بدھ کے روز ویٹیکن کے مشہور سینٹ پیٹرز اسکوائر میں روایتی عام استقبالیہ اجلاس منعقد کرتے ہیں، نے غزہ کی تازہ ترین پیش رفت کے بارے میں جائزہ پیش کیا ہے۔

پوپ نے کہا کہ انصاف کے بغیر امن قائم نہیں  ہوسکتا ۔ مشرق وسطیٰ سے افسوسناک خبریں آتی رہتی ہیں۔ میں غزہ کی پٹی میں فوری جنگ بندی کی ایک بار پھر اپیل کرتا ہوں ۔  مجھے غزہ میں انسانی امداد کی تقسیم کرنے والے رضاکاروں کے قتل پر بھی گہرا افسوس ہے۔ انہوں نے فوری طور پر  یرغمالیوں  کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

پوپ فرانسس نے خطے میں تنازعات کے پھیلنے کے خطرے کی بھی نشاندہی  کرتے ہوئے کہا کہ آئیے کسی بھی ایسے رویے سے گریز کریں جس سے خطے میں تنازعہ مزید گہرا ہو۔ آئیے کام کریں اور دنیا کے کئی حصوں میں موت اور مصائب کا باعث بننے والی جنگوں کے  جلد از جلد ختم کرنے کی دعا کرتے ہیں۔

 

 

 



متعللقہ خبریں