یونان میں جنگ مخالف کارکنوں کا امریکہ کے خلاف مظاہرہ

یونان کی کمیونسٹ پارٹی (KKE) کے ارکان کے ایک گروپ نے الیگزینڈروپولیس شہر میں ریلوے پر جنگ مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا

2119673
یونان میں جنگ مخالف کارکنوں کا امریکہ کے خلاف مظاہرہ

یونان کے الیگزینڈروپولیس شہر  میں جنگ مخالف کارکنوں کے ایک گروپ نے ریلوے پر رکاوٹیں کھڑی کرکے  امریکہ  اور نیٹو کے لیے   ٹینکوں کو لے جانے والی ٹرین کو روک دیا ہے ۔

یونان کی کمیونسٹ پارٹی (KKE) کے ارکان کے ایک گروپ نے الیگزینڈروپولیس شہر میں ریلوے پر جنگ مخالف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

کارکنوں نے الیگزینڈروپولیس  سامراجیوں کا قلعہ نہیں، یہ عوام کی بندرگاہ ہے کے نعرے لگائے۔

کارکن  خود ٹرین کی پٹڑی  پر لیٹ گئے اور امریکہ اور نیٹو ٹینکوں کو لے جانے والی ٹرین کو روک لیا۔

احتجاج کے دوران جہاں فلسطینی جھنڈے بھی اٹھائے گئے تھے وہیں ایک مظاہرین نے ٹرین میں ٹینک پر ’’قاتلوں، اپنے گھروں کو واپس جاؤ‘‘ کے نعرے لگائے۔

نعرے لگائے جیسے "

الیگزینڈروپولیس ، ترکیہ اور بلغاریہ کی سرحدوں کے قریب، یوکرین-روس جنگ کے بعد رومانیہ اور بلغاریہ کے راستے مشرقی یورپ کو نیٹو کے فوجی سازوسامان کی ترسیل کے لیے ایک متبادل راستہ بن گیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں