یوکرین کے فوجی اداروں اور گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ہے، روس

یوکرین کی مسلح افواج کے لیے ایندھن تیار کرنے والی فیکٹریاں، فوجی مواد کے گودام اور مراکز جہاں فوجی یونٹ تعینات تھے، کو بھی نشانہ بنایا گیا اور حملوں میں ہدف حاصل کر لیا گیا

2103678
یوکرین کے فوجی اداروں اور گوداموں کو نشانہ بنایا گیا ہے، روس

روسی وزارت دفاع نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ ہفتے یوکرین میں فوجی اداروں اور گوداموں کو انتہائی حساس ہتھیاروں اور ڈراون کے حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔

وزارت کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں فوجی عناصر کے خلاف حملے جاری ہیں، اور کہا گیا ہے، ’’11 سے 16 فروری کے درمیان انتہائی حساس  ہتھیاروں اور ڈراون سے کیے گئے 30 گروپ حملوں کے نتیجے میں روسی مسلح افواج نے یوکرین کی فوجی صنعت میں ہوائی جہاز کے انجن، ریڈیو الیکٹرانکس، سامان اور گولہ بارود کی تیاری اور مرمت  کرنے والی فیکڑیوں کو  تباہ کر دیا ہے۔"

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج کے لیے ایندھن تیار کرنے والی فیکٹریاں، فوجی مواد کے گودام اور مراکز جہاں فوجی یونٹ تعینات تھے، کو بھی نشانہ بنایا گیا اور حملوں میں ہدف حاصل کر لیا گیا۔

گزشتہ ہفتے  اعلان کیا گیا تھا کہ روس کے فضائی دفاعی نظام نے یوکرینی  فوج کے "Mig-29" قسم کے طیارے اور "Mi-24" قسم کے ہیلی کاپٹر کو مار گرایا  ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 35 یوکرینی فوجیوں نے ہتھیار ڈالے ہیں۔

فوجی آپریشن کے آغاز سے اب تک 571 طیارے، 266 ہیلی کاپٹر، 12 ہزار ڈراونز، 469 ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم، 15 ہزار 60 ٹینک اور بکتر بند گاڑیاں، 1221 ملٹی بیرل راکٹ لانچر، 8 ہزار 67 ہووٹزر اور 8 ہزار مارٹر  گولوں سمیت  747 خصوصی فوجی گاڑی تباہ  کر دی گئی ہیں۔"

 



متعللقہ خبریں