یورپی یونین نے آلروسا اور اس کے سربراہ پر پابندیاں لگا دیں

یورپی یونین نے ہیرے کی کان کنی کی روسی کمپنی 'آلروسا' اور اس کے منتظم اعلیٰ کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا

2083743
یورپی یونین نے آلروسا اور اس کے سربراہ پر پابندیاں لگا دیں

یورپی یونین نے ہیرے کی کان کنی کی روسی، اور دنیا کی سب سے بڑی، کمپنی 'آلروسا' اور اس کے منتظم اعلیٰ کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے۔

یورپی یونین کونسل نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین کی زمینی سالمیت اور آزادی کے لئے خطرناک اقدامات  کا ذمہ دار ہونے کی وجہ سے ایک شخص اور کمپنی کے خلاف پابندیاں نافذ العمل کر دی گئی ہیں۔

بیان کے مطابق ہیروں کی کان کنی کی روسی کمپنی آلروسا اور اس کے منتظم اعلیٰ 'پاویل الیکسیوچ مارینےچیف' کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔

مزید کہا گیا  ہے کہ آلروسا روسی  کمپنی ہے، اور ہیروں کی ملکی پیداوار کا 90 فیصد سے زائد خود تیار کرنے والی دنیا کی بڑی ترین کان کن کمپنی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ کمپنی حکومت کو بھاری مقدار میں آمدنی فراہم کر رہی ہے۔

بیان میں یاددہانی کروائی گئی ہے کہ  یورپی یونین نے ماہِ دسمبر میں قبول کردہ  12 ویں پابندی پیکیج کے ساتھ روس سے ہیروں کی برآمدات ممنوع قرار دی تھیں اور حالیہ فیصلے کے ساتھ یہ پابندی مکمل ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ اطلاق کے ساتھ یورپی یونین کی پابندیوں  کی لپیٹ میں آنے والی روسی شخصیات کی تعداد 1950 تک پہنچ گئی ہے۔

یورپی یونین کی پابندیاں، سیاحتی پابندیوں، مالی اثاثوں  کے انجماد اور فہرست میں شامل افراد کے لئے فنڈ  کی ممانعت پر مشتمل ہیں۔



متعللقہ خبریں