فرانس نےغزہ کو ہیلی کاپٹر بردار جہاز روانہ کردیا
ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں، فرانسیسی وزیر دفاع سیباسٹین لیکورنو نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر جہاز میں 40 بستر، 2 آپریٹنگ کمروں پر مشتمل ہے

فرانس نےغزہ میں اسرائیلی حملوں میں زخمی ہونے والوں کے علاج کے لیے اسپتال کی خدمات فراہم کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہیلی کاپٹر بردار جہاز علاقے روانہ کیا ہے۔
ایکس سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں، فرانسیسی وزیر دفاع سیباسٹین لیکورنو نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر جہاز میں 40 بستر، 2 آپریٹنگ کمروں پر مشتمل ہے۔
ہیلی کاپٹر بردار بحری جہاز Dixmude چند دنوں میں مصر پہنچ جائے گا۔
فرانس نے گزشتہ ماہ Tonnerre نامی ایک ہیلی کاپٹر جہاز غزہ روانہ کیا تھا۔
غزہ میں صحت کی خدمات کو سخت نقصان پہنچا ہے جہاں اسرائیل نے اسپتالوں کو نشانہ بنایا اور شہریوں کی بھاری ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں، فرانس کی جانب سے بھیجے گئے بحری جہازوں پر حزب اختلاف کی جانب سے کافی بستر کی گنجائش نہ ہونے پر تنقید کی جارہی ہے۔
حماس کے عسکری ونگ، قسام بریگیڈز نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر " طوفانِ اقصیٰ" کے نام سےبڑا حملہ کیا تھا۔
اس کے جواب میں اسرائیلی فوج نےجنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی تلواروں کا آپریشن شروع کیا ۔
بڑھتی ہوئی کشیدگی میں 13 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے جن میں سے زیادہ تر بچے شامل ہیں ۔
متعللقہ خبریں

موسم سرما میں روسی حملے ہمیں مزید مشکلات سے دو چار کریں گے، صدرِ یوکرین
یوکرین غیر ملکی ذرائع پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی ملکی ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ کرنا چاہتا ہے