روس نے یوکرینی علاقوں کو کل بھاری تعداد میں ڈراوّنز سے نشانہ بنایا

روس نے رات کے وقت ملک کے مختلف حصوں میں ڈراوّنز  کے  ذریعے حملے کیے

2065905
روس نے یوکرینی علاقوں کو کل بھاری تعداد میں ڈراوّنز سے نشانہ بنایا

اطلاع کے مطابق  روس نے رات کے وقت یوکرین کے علاقے اودیسا میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو "شہد" قسم کے ڈراوّن سے نشانہ بنایا۔

یوکرینی  فوج کے "ساؤتھ" آپریشنل کمانڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فوج نے "شہد" قسم کے ڈراون سے  رات کے  وقت یوکرین کے جنوبی علاقوں پر حملہ کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کی فضائی دفاعی افواج نے مائکولائیو کے علاقے میں 6 ڈراونز اورخیرسن اور اودیسا کے علاقوں میں  ایک ایک  ڈراون تباہ کر دیے، ان کے ذریعے کے علاقے میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی سہولت کو نشانہ بنایا گیا۔

یوکرینی فضائیہ کی کمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے رات کے وقت ملک کے مختلف حصوں میں ڈراوّنز  کے  ذریعے حملے کیے۔

بیان میں، جس میں بتایا گیا تھا کہ ُکل 38 روسی ڈراونز کا تعین کیا  گیا  تھا، یوکرین  فوج کی فضائی دفاعی جنگ کے نتیجے میں  29  ڈراونز تباہ ہو گئے ۔

کیف سٹی ملٹری ایڈمنسٹریشن کے سربراہ سرگئی پوپکو نے بھی انتظامیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ روس نے رات کے وقت کیف پر ڈراونز سے حملہ کیا۔

یہ دعوی کرتے ہوئے کہ روسی  ڈراونز کو جنوب سے لانچ کیا گیا تھا اور اس نے تقریباً 1000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا تھا، پوپکو نے بتایا کہ کیف کے قریب یوکرین کی فضائیہ نے 10 کے قریب ڈراونز کو مار گرایا۔

 



متعللقہ خبریں