اناج راہداری کے قیام میں صدر ایردوان کی خدمات لائقِ تحسین ہیں، جرمن چانسلر
۔ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ ہر ایک کی جان کی قیمت برابر ہے، شولز



جرمن چانسلر اولاف شولز نے ترکیہ کی یوکرین سے اناج کی برآمدات میں تعمیری اور اہم کردار ادا کرنے پر صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔
شولز نے برلن میں صدر ایردوان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا، "ترکیہ نے یوکرین سے اناج کی برآمدات میں تعمیری اور اہم کردار ادا کیا۔ میں صدر ایردوان کا ان کی ذاتی کوششوں پر شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔"
دنیا میں بہت سے بحرانوں سے نمٹنے کی کوشش میں ہونے کی وضاحت کرنے والے شولز نے کہا کہ وہ یوکرین کے خلاف روس کی جارحیت کو ختم کرنے پر ایردوان کے ساتھ متفق ہیں۔
"غزہ پر اسرائیل کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے شولز نے کہا کہ وہ حماس کی واضح طور پر مذمت کرتے ہیں ، ہمیں خطے میں تنازعات کے پھیلنے پر تشویش ہے۔ اسرائیل کو بین الاقوامی قانون کے مطابق اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ ہر ایک کی جان کی قیمت برابر ہے۔ غزہ میں عوام کو در پیش مصائب ہمیں بھی تکلیف دیتے ہیں ۔ امسال ہم ایک بار پھر 160 ملین یورو کی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ دو ریاستی حل ہی حتمی مقصد ہونا چاہیے۔ اسرائیل کے وجود کا حق ناقابل ِ تسخیر ہے۔ ہمارے ملک میں یہود دشمنی کی کوئی جگہ نہیں۔"
انہوں نے بتایا کہ جرمنی نے انسانی امداد کو غزہ میں داخلے کی اجازت دینے کے لیے ابتدائی مرحلے میں اقدامات کیے، انہوں نے حماس پر "غزہ کو یرغمال بنانے" کا الزام بھی لگایا۔
شولز نے نوٹ کیا کہ مصر، قطر اور ترکیہ جیسے ممالک کے ساتھ یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ میں غیر ملکی شہریوں کو علاقہ چھوڑنے کی اجازت دینے کے لیے مذاکرات کیے گئے، اور یاد دلایا کہ یہ مسئلہ یورپی یونین کے سربراہی اجلاس میں بھی اٹھایا گیا تھا۔
شولز نے حماس کو 7 اکتوبر کے حملوں کو دہرانے باز رکھنے کی ضرورت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل کے تناظر میں دو ریاستی حل کی حمایت کی جانی چاہیے۔
متعللقہ خبریں

موسم سرما میں روسی حملے ہمیں مزید مشکلات سے دو چار کریں گے، صدرِ یوکرین
یوکرین غیر ملکی ذرائع پر انحصار کرنے کے بجائے اپنی ملکی ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ کرنا چاہتا ہے