آذربائیجان کی انسانی امداد جاری

کل آذربائیجان کے شہر ییولہ میں آذربائیجانی حکام اور آرمینیائی آبادی کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران انسانی امداد کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا

2040800
آذربائیجان کی انسانی امداد  جاری

قارا باغ میں آرمینیائی باشندوں کی فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے آذربائیجان کی ہنگامی حالات کی وزارت کی طرف سے بھیجے گئے انسانی امدادی سامان لے جانے والی گاڑیاں اس علاقے کے لیے روانہ  ہوگئی ہیں۔

کل آذربائیجان کے شہر ییولہ میں آذربائیجانی حکام اور آرمینیائی آبادی کے نمائندوں کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران انسانی امداد کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل تھا۔

آرمینیائی آبادی کے نمائندوں نے آذربائیجان سے کہا کہ وہ خطے میں آرمینیائی باشندوں کی فوری ضروریات کو پورا کرے۔

اس درخواست کے مطابق، آذربائیجان کی ہنگامی حالات کی وزارت کی طرف سے تیار کردہ انسانی امداد لے جانے والے 2 ٹریلر اور 2 ٹرک اگدام شہر کے لیے روانہ  ہوگئے ہیں ۔

40 ٹن خوراک اور حفظانِ صحت کی اشیا کے  علاوہ ضروری خوراک  لے جانے والی   یہ گاڑیاں آگدام سے گرزتے ہوئے  سے آرمینیوں کی اکثریت والے علاقے حان کیندی پہنچیں گی اور ضرورت مندوں میں تقسیم کی جائے گی۔

آذربائیجان کی ہنگامی حالات کی وزارت کےقارا باغ  کے علاقائی ڈائریکٹر میرالی فیزیوی نے کہا کہ وہ قارا باغ  میں آرمینیائی آبادی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انسانی امداد جاری رکھیں گے۔



متعللقہ خبریں