روس- یوکرین جنگ جاری
یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کلشچیوکا یوکرین کے کنٹرول میں ہے


یوکرین نے اطلاع دی ہے کہ انہوں نے ڈونیٹسک علاقے کے بہموت سمت میں کلیشچیوکا گاؤں کو روسی قبضے سے آزاد کرالیا ہے۔
یوکرینی لینڈ فورسز کے کمانڈر الیگزینڈر سرسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے بیان میں کہا کہ یوکرین کی فوج نے بہموت کی سمت میں کامیابی حاصل کی اور کہاہے کہ کلیشچیوکا کو روسیوں سے پاک کر دیا گیا ہے اور 80 ویں ایئر اسالٹ بریگیڈ، 5 ویں اسالٹ بریگیڈ اور یوکرین کی نیشنل پولیس کی کمبائنڈ اسالٹ بریگیڈ نے آزاد کرایا ہے۔
یوکرین کے صدارتی دفتر کے سربراہ آندری یرماک نے بھی اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ کلشچیوکا یوکرین کے کنٹرول میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں یوکرین کی زمینوں کو قبضے سے بچانے کے لیے فوجیوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہاکہ یوکرین کے جنرل اسٹاف نے جمعہ کے روز اعلان کیا کہ ڈونیٹسک کے علاقے میں واقع گاؤں اندریویکا کو آزاد کرالیا گیا ہے۔
24 فروری 2022 کو روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا حکم دیا، اس طرح روس یوکرین جنگ شروع ہوئی تھی۔
پوتن نے کہا ہے کہ وہ کیف کو نیٹو میں شامل ہونے سے روکنے اور اسے روس کے اثر و رسوخ کے دائرے میں رکھنے کے لیے ملک کو غیر فوجی رکھنے کے حق میں ہیں۔
متعللقہ خبریں

روس کے زیر کنٹرول یوکرینی علاقوں کو شہریوں کی واپسی کا عمل جاری
یوکرین اور روس کے درمیان 24 فروری 2022 سے جاری جنگ میں گزشتہ سال ایک انسانی راہداری بنائی گئی تھی