یونان: سیلاب کے نتیجے میں اموات کی تعداد 17 ہو گئی
یونان میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں جانی نقصان کی تعداد 17 تک پہنچ گئی
2038351

یونان میں 5 ستمبر سے جاری شدید بارشوں کی وجہ سے ٹیسالیا کے علاقے میں سیلاب کے نتیجے میں جانی نقصان کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔
یونان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی AMNA کے مطابق گذشتہ ہفتے پیلیو سے ملنے والی 2 لاشوں کی ڈی این رپورٹ سے ثابت ہوا ہے کہ لاشیں سیلاب میں لاپتہ ہونے والے آسٹریلیوی جوڑے کی ہیں۔
اس طرح سیلاب میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 تک پہنچ گئی ہے۔
واضح رہے کہ سیلاب زدہ علاقے ٹیسالیا میں 7 لاکھ 50 ہزار سے زائد رقبہ زیر آب آ گیا ہے اور سیلابی پانی سے رہائشی آبادیوں، زرعی اراضی اور انفراسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
متعللقہ خبریں

روس کے زیر کنٹرول یوکرینی علاقوں کو شہریوں کی واپسی کا عمل جاری
یوکرین اور روس کے درمیان 24 فروری 2022 سے جاری جنگ میں گزشتہ سال ایک انسانی راہداری بنائی گئی تھی