پولینڈ نے روسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا ملک میں داخلہ ممنوع کر دیا
آج رات نصف شب سے روسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے پولینڈ میں داخلے پر پابندی لگ جائے گی: وزیر خارجہ ماریوسز کامنسکی

پولینڈ نے روسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کا ملک میں داخلہ ممنوع کر دیا ہے۔
پولینڈ کے وزیر خارجہ ماریوسز کامنسکی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ آج رات نصف شب سے روسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے پولینڈ میں داخلے پر پابندی لگ جائے گی۔
کامنسکی نے کل بیلاروس کی سرحد پر منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ " روسی ٹرکوں پر پہلے ہی سے پابندی عائد تھی۔ اب ہم کس پر پابندی ہے اور کون داخل ہو سکتا ہے کا موضوع جڑ بنیاد سے ختم کر رہے ہیں۔ اب روسی نمبر پلیٹ والی کوئی بھی گاڑی پولینڈ میں داخل نہیں ہو سکے گی"۔
اطلاع کے مطابق یہ پابندی گاڑی کے مالک کی شہریت کو دیکھے بغیر تجارتی و نجی ہر طرح کی گاڑیوں کا احاطہ کرتی ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں لٹویا، لتھوانیا، ایستونیا اور فن لینڈ پہلے ہی روسی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں پر پابندی لگا چُکے ہیں۔ پولینڈ مذکورہ پابندی کا اطلاق کرنے والا 5 واں ملک بن گیا ہے۔
متعللقہ خبریں

روس کے زیر کنٹرول یوکرینی علاقوں کو شہریوں کی واپسی کا عمل جاری
یوکرین اور روس کے درمیان 24 فروری 2022 سے جاری جنگ میں گزشتہ سال ایک انسانی راہداری بنائی گئی تھی