فن لینڈ نے بھی روسی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا
ینیش وزیر خارجہ ایلینا والٹونین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم نے دوست ممالک کے ساتھ یک جہتی کے طور پر یہ فیصلہ کیا ہے ،اب روسی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیاں فن لینڈ میں داخل نہیں ہوسکیں گی
2038064
لیتھوانیا ،لاٹویا اور ایسٹونیا کے بعد فن لینڈ نے بھی روسی نمبر پلیٹ کی گاڑیوں کا ملک میں داخلہ بند کر دیا ۔
فینیش وزیر خارجہ ایلینا والٹونین نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ ہم نے دوست ممالک کے ساتھ یک جہتی کے طور پر یہ فیصلہ کیا ہے ،اب روسی نمبر پلیٹ کی حامل گاڑیاں فن لینڈ میں داخل نہیں ہوسکیں گی ۔
اس اعلان کے بعد ایسٹونیئن وزیر خارجہ مارگوس شاکنا نے ہمسایہ ممالک کی طرف سے لیے گئے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
اس دوران ایسٹونیا کے ہیلسینکی میں متعین سفیر سوین ساکوف نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ روس میں مقیم یورپی یونین کے شہریوں کو اس پابندی سے مبرا رکھا جائے گا۔