فرانس میں ترک نوجوان کی پولیس کی گاڑی سے ٹکڑ، دماغی موت واقع

16 سالہ شاہین گزشتہ رات ایلان کورٹ شہر میں پولیس کی گاڑی سے ٹکرانے کے واقعے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔ واقعے کے حوالے سے 2 پولیس افسران کو حراست میں لیا گیا ہے اور  تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

2034749
فرانس میں ترک نوجوان کی پولیس کی گاڑی سے ٹکڑ، دماغی موت واقع

فرانس کے شہر ایلان کورٹ میں پولیس کی گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں شدید زخمی ہونے والے  ترک  نوجوان صفا شاہین کی دماغی موقت واقع ہوگئی ہے۔

16 سالہ شاہین گزشتہ رات ایلان کورٹ شہر میں پولیس کی گاڑی سے ٹکرانے کے واقعے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔ واقعے کے حوالے سے 2 پولیس افسران کو حراست میں لیا گیا ہے اور  تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

اس معاملے پر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے، خاندان کے وکیل، یاسین بوزرو نے صفا شاہین کے پولیس کی وین سے ٹکڑانے اور  دماغی موت واقعہ  ہونے سے    متعلق کروں کی تردید کی ہے۔

بوزرو نے بتایا کہ پولیس نے اپنی گاڑیوں کے ساتھ شاہین کا تعاقب کیا  اور اسے  جان بوجھ کر قتل کرنے کی کوشش کرنے سے متعلق مجرمانہ شکایت درج کروایں گے۔

شاہین کے چچا نوری شاہین نے بتایا کہ یہ واقعہ ایلان کورٹ شہر میں میونسپلٹی کے قریب پیش آیا، اور جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہیں وہاں سے سو میٹر دور لے جایا گیا۔

شاہین نے کہا، "انہوں نے ہمیں صفا کی دماغی موت واقع  ہونے تک کسی بھی طرح سے قریب جانے کی اجازت نہیں دی۔

انہوں نے کہا کہ  انہیں عینی شاہدین سے معلوم ہوا پولیس نے جائے وقوعہ پر موجود اسکولوں اور عمارتوں کے کیمروں میں مداخلت کی ہے۔

عینی شاہدین کے بیانات کے مطابق   پولیس نے موٹرسائیکل پر سوارصفا شاہین کو کوئی وارننگ جاری نہیں جس پر صفا نے  سامنے سے پولیس کی گاڑی کو ٹکڑ ماری  اور اس دوران پولیس کی دوسی گاڑی نے  آکرصفا کی موٹر سائیکل  کو ٹکڑ ماری اور صفا  نصف گھنٹے سے زاہد  زمین پر لیٹا رہا ۔

چچا شاہین نے بتایا کہ پولیس نے ان کے بھتیجے پر دل کی مالش کی اور اس کے بھتیجے کو جائے وقوعہ سے 5 اور 10 منٹ کے فاصلے پر موجود   اسپتالوں کے بجائے ڈیرھ گھنٹے کی مسافت پر موجود اسپتال پہنچایا گیا ۔ چچا شاہین  نے کہا کہ اسپتال میں  سپورٹ یونٹ کو نہ ہٹانے کے لیے  تین سے چار دن  رخحنے کی کوشش کی تھی۔

واقعے کے بعد حراست میں لیے گئے 2 پولیس افسران کی رہائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، چچا شاہین نے کہا کہ صفا بہت ہی ہمدرد  اور  دوسرے کی ہرپل مدد کرنے والا  انسان تھا۔



متعللقہ خبریں