روس:بارودی مواد کے کارخانے میں ہولناک دھماکہ،6 افراد ہلاک

روس میں بارودی مواد بنانے والے ایک  کارخانے میں ہونے والے دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے

2008496
روس:بارودی مواد کے کارخانے میں ہولناک دھماکہ،6 افراد ہلاک

روس میں بارودی مواد بنانے والے ایک  کارخانے میں ہونے والے دھماکے کے بعد خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

 تاس خبر رساں ادارے کے مطابق، بارودی مواد کی یہ  کارخانہ وسطی روس کے علاقے سمارا میں واقع تھا۔

دھماکے میں 8 افراد شدید زخمی ہوئے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 6 افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا۔

دھماکے کے 2 زخمی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل ہیں جن میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

دھماکے کے وقت  کارخانے میں 1300 سے زائد ملازمین موجود تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  کارخانے میں دھماکہ مرمت کے دوران سامان کے ٹوٹنے کی وجہ سے ہوا۔ غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ یوکرین جنگ کے بعد سے بارودی مواد بنانے والے کارخانوں میں ضرورت سے زیادہ کام ہو رہا ہے۔

اس  کارخانے میں بھی بارودی مواد کی تیاری اپنے عروج پر تھی۔



متعللقہ خبریں