روس سے تعاون کرنے پر بیلا روس پر برطانیہ کی پابندیوں کی بوچھاڑ

بیلاروس کے خلاف مزید پابندیوں کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے ک یہ  روس کے  یوکرین پر قبضے  میں  فعال طور پر سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے، برطانیہ

1997476
روس سے تعاون کرنے پر بیلا روس پر برطانیہ کی پابندیوں کی بوچھاڑ

یوکرین پر روس کے حملے کی حمایت کرنے کی بنیاد پر، برطانیہ نے بیلاروس پر درآمدی پابندیوں کے ساتھ ساتھ بیلاروس کی میڈیا کمپنیوں کو پروپیگنڈا کرنے سے روکنے کے اقدامات سمیت نئی پابندیاں  عائد کی ہیں۔

برطانوی دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بیلاروس کے خلاف مزید پابندیوں کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا ہے ک یہ  روس کے  یوکرین پر قبضے  میں  فعال طور پر سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔

اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ نئی پابندیاں، بیلا روس کی سونے،  سیمنٹ، لکڑی اور ربڑ کی  درآمدات پر پابندیوں پر محیط  ہیں ۔ اور یہ برطانیہ سے بیلا روس کو مشینوں اور آلات سمیت کیمیاوی و حیاتیاتی   ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال کیے جا سکنے والے مال و اسباب ، ٹیکنالوجی اور  دیگر متعلقہ اشیا کی  برآمدات  پر پابندیوں پر بھی مبنی ہیں۔

اس کے علاوہ، اس حقیقت کا حوالہ دیتے ہوئے کہ بیلاروس غلط بیانیوں کو پھیلاتا رہتا ہے، بیان میں اس بات کی نشاندہی کی گئی بیلاروسی میڈیا  کو برطانیہ میں آن لائن سمیت پروپیگنڈے  پر  پابندیوں کا اختیار بھی اس نئے پیکیج میں شامل ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں