پاپائے روم کا ہرنیہ کا آپریشن،کئی روز اسپتال میں رہیں گے

کیتھولک چرچ کے سربراہ اور رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی  پیشوا پوپ فرانسس طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل ہوئے جہاں ان کا ہرنیہ کا آپریشن کیا گیا

1997236
پاپائے روم کا ہرنیہ کا آپریشن،کئی روز اسپتال میں رہیں گے

کیتھولک چرچ کے سربراہ اور رومن کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی  پیشوا پوپ فرانسس طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال میں داخل ہوئے جہاں ان کا ہرنیہ کا آپریشن کیا گیا۔

خبر کے مطابق، 86 سالہ پوپ کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی پیشگی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا کہ وہ  کس سرجری کے سلسلے میں اسپتال میں داخل ہوں گے۔

بدھ کی صبح وہ ویٹی کن سٹی سے  گاڑی میں بیٹھ کر کچھ ہی فاصلے پر واقع  جیمیلی اسپتال پہنچ گئے جس کی دسویں منزل پر ان کے لیے خصوصی کمرہ رکھا گیا تھا۔

پوپ منتخب ہونے  کے بعد یہ تیسرا موقع ہے  جب صحت کے مسائل کی وجہ سے  عیسائی مذہبی پیشوا کو اسپتال میں داخل ہونا پڑا ہے۔

پوپ کےا سپتال میں داخل ہونے کے  بعد ویٹی کن سے جاری بیان میں  کہا گیا ہے کہ اسپتال میں پوپ فرانسس  کے ہرنیہ کا آپریشن  ہو گیا ہے۔

سرجری کے بعد  پوپ  فرانسس  بہتر ہیں اور وہ  صحت یاب ہونے تک اسپتال میں  ٹھہریں گے اور ان کے قیام کی مدت کئی روز طویل ہوسکتی ہے۔



متعللقہ خبریں