روس کے علاقے بیلگوروڈ میں یوکرین کی فوج کے حملے میں دو افراد مارے گئے

یوکرین کی مسلح افواج نے سوبولیوکا گاؤں میں مکانات پر گراڈ میزائل داغا

1994837
روس کے علاقے بیلگوروڈ میں یوکرین کی فوج کے حملے میں دو افراد مارے گئے

بتایا گیا ہے  کہ روس کے علاقے بیلگوروڈ میں یوکرین کی فوج کے حملے میں دو افراد مارے گئے۔

بیلگورود علاقے  کے گورنر ویاچسلاو گلادکوف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کی مسلح افواج نے سوبولیوکا گاؤں میں مکانات پر گراڈ میزائل داغا۔

گلادکوف نے بتایا کہ "ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دو افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ حملے کے وقت یہ لوگ اپنے گھر کے صحن میں موجود تھے۔ "

انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں  2 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، اور کچھ مکانات اور دیگر ڈھانچے کو مالی  نقصان پہنچا ۔

گلادکوف نے کل اعلان کیا تھا کہ یوکرینی فورسز کے حملے کے نتیجے میں ماسلووف گاؤں میں 2 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

روس نے اپنی سرحدوں پر یوکرینی افواج کی کارروائیوں کو "دہشت گردانہ حملہ" قرار دیا ہے۔

ملٹی بیرل راکٹ لانچر سسٹم کے ساتھ یوکرینی فوج کے حملوں کی وجہ سے علاقے میں عارضی قیام  مرکز قائم کیا گیا اور سرحدی علاقے کے قریب بستیوں میں رہنے والے سینکڑوں افراد کو ان مراکز میں منتقل کر دیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں