مولڈووا میں یوکرینی صدر کی آذربائیجان اور فرانس کے صدور سے ملاقات
زیلنسکی نے آذربائیجان کی طرف سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد پر علییف کا شکریہ بھی ادا کیا

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نےیورپین پولیٹیکل کمیونٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے دورہ مولڈووا کےد وران آذربائیجان کے صدر الہام علییف اور فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون سے الگ الگ ملاقات کی، جہاں وہ یے گئے تھے۔
آذربائیجان کے ایوان صدر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق علییف ۔زیلنسکی ملاقات میں آذربائیجان اور یوکرین کے درمیان تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جہاں دو طرفہ تعلقات کی ترقی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا وہیں علییف نے کہا کہ یوکرین میں نئے تعینات ہونے والے سفیر جلد ہی اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
زیلنسکی نے آذربائیجان کی طرف سے یوکرین کو فراہم کی جانے والی انسانی امداد پر علییف کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ملاقات کے دوران اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ آذربائیجان اور یوکرین بین الاقوامی تنظیموں کے فریم ورک کے اندر ایک دوسرے کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کرتے ہیں۔
زیلنسکی نے فرانسیسی صدر میکرون سے بھی ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران میکرون نے کہا کہ انہوں نے 14 مئی کو پیرس میں زیلنسکی کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کو دوبارہ موضوع بحث بنایا ہے اور اس معاہدے کے تحت فرانس کا مقصد یوکرین کے عوام کو فضائی دفاعی آلات کے ساتھ روسی حملوں کے خلاف تحفظ فراہم کرنا ہے۔
میکرون نے یہ بھی بتایا کہ کہ انہوں نے یوکرینی فضائیہ کی ضروریات کے مطابق یوکرین کے لڑاکا پائلٹوں کی تربیت شروع کرنے کے لیے ضروری فریم ورک کی تشکیل کی تیاریوں پر غور کیا ہے۔
متعللقہ خبریں

یوکرینی شہریوں کو یورپی یونین نے 3 مارچ 2025 تک اپنے ممالک میں رپنے کی اجازت دے دی
یورپی یونین میں تقریباً 40 لاکھ یوکرینی باشندے ہیں اور یہ تعداد کافی عرصے سےبرقرار ہے