فرانس: ماکرون ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں

ماکرون کا صدر ایردوان کے لئے بیک وقت فرانسیسی اور ترکی  زبان میں تہنیتی پیغام ان کی دو طرفہ تعلقات میں فروغ کی خواہش کا اظہار ہے: فرانس وزارت خارجہ

1994334
فرانس: ماکرون ترکیہ کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے خواہش مند ہیں

فرانس وزارت خارجہ کی ترجمان' این۔کلیئر لیجینڈر' نے کہا ہے کہ صدر امانوئیل ماکرون کا صدر رجب طیب ایردوان کے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر فرانسیسی اور ترکی زبان میں تہنیتی پیغام جاری کرنا ان کی، ترکیہ کے ساتھ، تعلقات کے فروغ کی خواہش کا اظہار ہے۔

این ۔کلیئر لیجنڈر نے وزارت خارجہ کی ہفتہ وار پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیئے ۔

ترکیہ  میں صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے نتائج اور ترکیہ۔فرانس تعلقات  سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے ماکرون کے ترکیہ کے انتخابات سے متعلق جاری کردہ بیان اور صدر رجب طیب ایردوان کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی یاد دہانی کروائی ہے۔

لیجینڈر نے کہا ہے کہ ماکرون کا صدر ایردوان کے لئے بیک وقت فرانسیسی اور ترکی  زبان میں تہنیتی پیغام ان کی دو طرفہ تعلقات میں فروغ کی خواہش کا اظہار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیغام میں صدر ماکرون نے کہا تھا کہ یورپ میں دوبارہ قیام امن، یورپی اٹلانٹک اتحاد  کا مستقبل اور بحیرہ روم  میں درپیش مشکلات ایسے گھمبیر مسائل ہیں جن پر فرانس اور ترکیہ مل کر قابو پا سکتے ہیں۔

لیجینڈر نے کہا ہے کہ صدر ایردوان اور صدر ماکرون نے زمانہ قریب میں بالمشافہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا ہے۔



متعللقہ خبریں