خودمختار ریاستوں کو آزادانہ طور پر اپنے اتحادیوں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ

کولونا نے ان خیالات کا اظہار  اوسلو، ناروے میں منعقدہ غیر رسمی نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے آغاز میں کہی

1994059
خودمختار ریاستوں کو آزادانہ طور پر اپنے اتحادیوں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے: فرانسیسی وزیر خارجہ

فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے کہا کہ خودمختار ریاستوں کو آزادانہ طور پر اپنے اتحادیوں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے اور اس لیے وہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے حق میں ہیں۔

کولونا نے ان خیالات کا اظہار  اوسلو، ناروے میں منعقدہ غیر رسمی نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے آغاز میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ  اجلاس کا مرکزی موضوع یوکرین روس جنگ ہے،  کولونا نے اس بات پر زور دیا کہ اتحاد سے وابستہ ممالک کو یوکرین پر مستقل اور ذمہ داری سے کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے  کہا  کہ تمام   رکن  ممالک کو یوکرین کے ساتھ اپنے سیکورٹی وعدوں کو ترجیح دینی چاہیے،

انہوں نے  کہا کہ تمام خودمختار ریاستوں کو آزادانہ طور پر اپنے اتحادیوں کا انتخاب کرنے کا حق حاصل ہے۔ ہم اس اصول کا احترام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  وہ اجلاس  میں نیٹو میں سویڈن کی رکنیت پر بھی بات کریں  گی۔  کولونا نے کہا کہ اتحاد میں سویڈن کی شرکت، فن لینڈ کی طرح یورپ کی سلامتی کو مضبوط کرے گی۔

کیتھرین کولونا نے کہا کہ کوسوو کے شمال میں تناؤ بھی اجلاس کے ایجنڈے میں شامل  ہے اور کہا کہ اس تناو کی  ذمہ داری  کسوو اور سربیا  پر عائد ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  فریقین  اگر  یورپی یونین میں شامل ہونے کی خواہش رکھتے ہیں  تو  انہیں اپنی ذمہ داری  کا احساس  کرنا چاہیے۔ کولونا نے فریقین سے امن کو یقینی بنانے کے لیے جلد از جلد مذاکرات کی میز پر واپس آنے کا مطالبہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں