چین کے یوکرین بحران میں متوازن موقف پر روس کا اظہارِ تشکر

روسی وزیر خارجہ نے "ماسکو کی جھڑپوں کے سیاسی اور سفارتی  حل  سے وابستگی " کا اعادہ کیا

1991555
چین کے یوکرین بحران میں متوازن موقف پر روس کا اظہارِ تشکر

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے یوکرین کے بحران پر چین کے "متوازن" موقف پر شکریہ ادا کیا۔

روسی وزارت خارجہ کے ایک تحریری بیان میں گزشتہ روز دارالحکومت ماسکو میں لاوروف اور چین کے نمائندہ خصوصی برائے  یوریشا امور لی ہوئی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے حوالے سے جائزات کو جگہ دی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات میں یوکرینی بحران پر تبادلہ خیال کیا گیا، لاوروف نے یوکرین کے بحران پر چین کے متوازن موقف پر اظہار تشکر کیا اور بحران کے حل میں مثبت کردار ادا کرنے کے لیے بیجنگ کے  تعاون کو سراہا۔

بیان میں  اس طرف اشارہ کیا گیا ہے کہ اس ملاقات میں لاوروف نے یوکرین اور مغربی ممالک  کے بحران کے حل میں رکاوٹیں پیدا کرنے پر کڑی نکتہ  چینی کرتے ہوئے "ماسکو کی جھڑپوں کے سیاسی اور سفارتی  حل  سے وابستگی  کا اعادہ کیا۔"

بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ دونوں عہدیداران نے روس۔ چین خارجہ پالیسی تعاون کو مزید تقویت  دینے   کے ارادے کا بھی  اظہار کیا ہے۔



متعللقہ خبریں