روس یورپی روایتی فورسسز کنونشن سے علیحدگی اختیار کر رہا ہے
پوتن کے دستخط شدہ حکم نامے کے ساتھ، نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف روس کی طرف سے یورپی روایتی فورسز کنونشن کی تحلیل کے عمل کا انتظام سنبھالیں گے
1984865
روسی صدر ولادیمر پوتن نے روس کے لیے یورپی روایتی فورسز کنونشن سے دستبرداری کا عمل شروع کیا ہے۔
پوتن کے دستخط شدہ حکم نامے کے ساتھ، نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف روس کی طرف سے یورپی روایتی فورسز کنونشن کی تحلیل کے عمل کا انتظام سنبھالیں گے۔
حکم نامے کے مطابق، ریابکوف یورپی روایتی فورسز کنونشن کو تحلیل کرنے کے عمل میں پوتن کے سرکاری نمائندے کے طور پر، روسی پارلیمان کے ایوان زیریں، دوما اور رشین فیڈریشن کونسل میں جائزاتی عمل میں مشاورت کریں گے۔
طرفین کے لیے روایتی قوتوں میں حد بندی لانے والے اس معاہدے پر نیٹو اور سوویت یونین کے درمیان سال 1990 میں پیرس میں دستخط ہوئے تھے۔
جبکہ روس نے سن 2015 میں یورپی روایتی فورسز کنونشن میں شراکت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔