ملک میں ریٹائرمنٹ اصلاحات عوامی خوشحالی کے لیے ایک لازمی کاروائی ہے، صدر فرانس کا دفاع
ہر شہری کی ریٹائرمنٹ کو ضمانت میں لینے کے لیے ہمیں اس تبدیلی کی ضرورت لا حق ہے
صدر فرانس ایمانوئل میکرون کا کہنا ہے کہ متنازعہ ریٹائرمنٹ اصلاحات ملک کے لیے "لازمی " عمل ہے۔
میکرون نے قوم سے خطاب میں ریٹائرمنٹ کی حد بندی کو 62 سے 64 تک بڑھانے والی اصلاحات کے خلاف ملک گیر احتجاجی مظاہروں پر اپنے جائزے پیش کیے۔
انہوں نے کہا کہ میں متعلقہ اصلاحات پر عوام کے غصے سے آگاہ ہوں لیکن یہ ملک کے لیے ایک لازمی امر ہے، ہر شہری کی ریٹائرمنٹ کو ضمانت میں لینے کے لیے ہمیں اس تبدیلی کی ضرورت لا حق ہے۔
میکرون نے بتایا کہ زیادہ طویل عرصے تک کام کرنا ملک میں مزید خوشحالی کا ذریعہ ثابت ہو گا۔
اس بات کا اظہار کرتے ہوئے کہ قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی آمدنی فرانسیسی شہریوں کی ایک کثیر تعداد کو اچھی زندگی گزارنے کی اجازت نہیں دیتی، میکرون نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ان کی تقریر ملک کو احتجاج اور ہڑتالوں کے عمل سے دور لیجانے میں معاون ثابت ہو گا ۔
خیال رہے کہ فرانس میں 16 مارچ کو ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 تک کرنے کے حکومت کے فیصلے کے بعد ملک گیر احتجاجی مظاہرے شروع ہو ئے تھے۔
اس تاریخ کے بعد سے ملک بھر میں ہونے والے مظاہروں میں ایک ہزار سے زائد افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔
متعللقہ خبریں
اسرائیل اور اسپین کے درمیان "یہودی مخالف " بحران
اسرائیلی وزارت خارجہ کے اسپین پر یہودی دشمنی کرنے کے حوالے سے بیان پر اسپین کا وضاحتی بیان