فمن لینڈ نے 1600 میگا واٹ جوہری ری ایکٹر سے بجلی پیدا کرنی شروع کر دی

کل سے ری ایکٹر کے کام کرنے کے بعدفن لینڈ نے اپنی 50 فیصد سے زیادہ بجلی جوہری توانائی سے حاصل کرنا شروع کر دی ہے

1976072
فمن لینڈ نے 1600 میگا واٹ جوہری ری ایکٹر سے بجلی پیدا کرنی شروع کر دی

1600 میگا واٹ کی صلاحیت کے حامل فن لینڈ میں یورپ کے سب  سے بڑے جوہری ری ایکٹر Olkiluoto 3  نے گزشتہ روز  بجلی پیدا کرنی شروع کر دی ہے۔

Olkiluoto 3 کو گزشتہ سال دسمبر میں بجلی کی باقاعدہ پیداوار شروع کرنی تھی، لیکن کئی مہینوں کے پیداواری ٹیسٹوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔

کل سے ری ایکٹر کے کام کرنے کے بعدفن لینڈ نے اپنی 50 فیصد سے زیادہ بجلی جوہری توانائی سے حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔

نئے ری ایکٹر میں کم از کم 60 سال تک بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہوگی۔

فن لینڈ کے مغربی ساحل پر اولکیلوٹو نیوکلیئر پاور پلانٹ کا ری ایکٹر فرانکو-جرمن اریوا-سیمنز کنسورشیم نے  تعمیر کیا ہے۔

ری ایکٹر جسے 2009 میں شروع کرنے کا منصوبہ تھا، تعمیراتی لاگت میں اضافے کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوا۔

فن  لینڈ نے روس سے  توانائی کی درآمدات کو کم کرنے کے لیے جوہری توانائی کے استعمال میں اضافہ کرنے کا ہدف بنایا ہے۔

 



متعللقہ خبریں