فن لینڈ کی نیٹو رکنیت نے نیٹو اور یورپی یونین کو مزید قریب کر دیا ہے، بوریل

فن لینڈ کے ساتھ یورپی یونین کے 27 میں سے 22 رکن ممالک، نیٹو کے رکن ہیں، جو کہ یورپی یونین کی نیٹو کے ساتھ قربت قائم کرتے ہوئے باہمی روابط کو مظبوطی دلا رہا ہے

1970400
فن لینڈ کی نیٹو رکنیت نے نیٹو اور یورپی یونین کو مزید قریب کر دیا ہے، بوریل

یورپی یونین خارجہ تعلقات اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزپ بوریل نے کہا کہ "فن لینڈ کے الحاق کے بعد، یورپی یونین کے 27 میں سے 22 رکن نیٹو کی چھت  تلے  آگئے ہیں ،" جس نے  یورپی یونین کو نیٹو کے مزید قریب  کیا ہے ، یہ چیز  ہمیں ایک ساتھ زیادہ  مضبوط بناتی ہے۔"

بوریل نے بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں نیٹو کے ہیڈ کوارٹر میں پریس کو یہ بیان دیا، جہاں وہ نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوسرے دن کے اجلاس میں شرکت کے لیے آئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ فن لینڈ کے ساتھ یورپی یونین کے 27 میں سے 22 رکن ممالک، نیٹو کے رکن ہیں، بوریل نے کہا، "یہ یورپی یونین  کو نیٹو کے قریب لا رہا ہے اور ہمیں ایک ساتھ  زیادہ مضبوط بناتا ہے۔"

بوریل نے عنقریب سویڈن کی رکنیت کی تکمیل کی بھی تمنا کا اظہار کیا۔

یورپی یونین کے رکن آسٹریا، قبرص، آئرلینڈ، مالٹا اور سویڈن نیٹو کی رکنیت نہیں رکھتے سویڈن  سے متعلقہ اجلاس   میں گزشتہ سال کی میڈرڈ سمٹ میں ملنے والے مہمان کی حیثیت کے ساتھ شرکت کر ر  ہے ہیں۔

یہ بتاتے ہوئے کہ وہ آج کی میٹنگ میں یوکرین کی حمایت کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے، بوریل نے کہا کہ یوکرین ایشیا پیسیفک خطے کے شراکت داروں کے ساتھ ہونے والی میٹنگ کے اہم ایجنڈے میں سے ایک ہوگا۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ یورپی یونین عالمی مسائل کے حل میں چین کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے پرعزم ہے، بوریل نے کہا کہ یورپی یونین مئی میں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ وزارتی سطح کا  اجلاس منعقد کرے گی۔

 



متعللقہ خبریں