ہالینڈ میں ٹرین کے حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 30 افراد زخمی

ڈچ ریلوے (این ایس) نے کہا کہ ٹرین میں 50 مسافر سوار تھے۔ تصادم کے بعد مسافر ٹرین کا اگلا کیرئیر پٹری سے اتر گیا اور پچھلے کیرئیر میں آگ لگ گئی

1969326
ہالینڈ  میں ٹرین کے حادثے میں   ایک شخص جاں بحق، 30 افراد زخمی

ہالینڈ کے جنوب میں ایک مسافر ٹرین مال بردار ٹرین سے ٹکرانے کے بعد پٹری سے اتر گئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق، 30 افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حادثے کے بعد، متعدد ہنگامی ٹیموں کو دی ہیگ اور ایمسٹرڈیم کے درمیان واقع گاؤں وورسشوٹن کی طرف موڑ دیا گیا۔

ڈچ ریلوے (این ایس) نے کہا کہ ٹرین میں 50 مسافر سوار تھے۔

تصادم کے بعد مسافر ٹرین کا اگلا کیرئیر پٹری سے اتر گیا اور پچھلے کیرئیر میں آگ لگ گئی۔

حادثے کے بعد لیڈن اور دی ہیگ کے درمیان ٹرین سروس منسوخ کر دی گئی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کچھ زخمیوں کا جائے وقوعہ پر ہی علاج کیا گیا، جب کہ دیگر کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں