بوسنبیا:سرائیوو کے متعدد اسکولوں میں بم رکھنے کی اطلاع،طلبہ کو گھر بھیج دیا گیا
امور داخلہ کے مطابق، صبح کے وقت متعدد اسکولوں میں ای میل کے ذریعے بم رکھنے کی اطلاعات ملیں جن پر فوری طورپر طلبہ کو ان کے گھر بھیج دیا گیا
1966392

بوسنیا کے دارالحکومت سرائیوو کے بعض اسکولوں میں بم رکھنے کی خبر پر تعلیمی سرگرمیاں روک دی گئیں۔
امور داخلہ کے مطابق، صبح کے وقت متعدد اسکولوں میں ای میل کے ذریعے بم رکھنے کی اطلاعات ملیں جن پر فوری طورپر طلبہ کو ان کے گھر بھیج دیا گیا ۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے اسکولوں کے گرد حفاظتی سرگرمیاں شروع کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔
شہر کی آبادی کو اس سلسلے میں پر سکون رہنے کی ہدایت کردی گئی ہیں۔
اس سے قبل بھی سرائیوو کے بعض اسکولوں میں بم رکھنے کی اطلاع موصول ہوئی تھیں۔
متعللقہ خبریں

نیٹو: ہم شمالی کوریا کے سیٹلائٹ فائر کی شدید مذّمت کرتے ہیں
سیٹلائٹ فائر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد فیصلوں کی بھی کھُلی خلاف ورزی ہے: ژینز اسٹالٹن برگ