یوکرین نے عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ سمجھوتہ کر لیا
آئی ایم ایف وفد اور یوکرینی حکام کے درمیان 48 مہینوں پر مشتمل فنڈ کی فراہمی کے لئے تکنیکی سطح پر اتفاق رائے ہو گیا ہے: آئی ایم ایف

یوکرین نے تقریباً 15،6 بلین ڈالر کے مالیاتی پیکیج کے لئے عالمی مالیاتی فنڈ 'آئی ایم ایف' کے ساتھ سمجھوتہ طے کر لیا ہے۔
آئی ایم ایف کے جاری کردہ بیان کے مطابق آئی ایم ایف مشن کے وفد اور یوکرینی حکام کے درمیان، مالیاتی استحکام اور اقتصادی بحالی کے ساتھ تعاون کے لئے، 48 مہینوں پر مشتمل فنڈ کی فراہمی کے لئے تکنیکی سطح پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی حکام کی طلب پراور ' گیوین گرے' کی زیر قیادت آئی ایم ایف وفد نے 8 تا 15 مارچ کو پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں یوکرینی حکام کے ساتھ ایک 4 سالہ اقتصادی پروگرام کے بارے میں مذاکرات کئے۔
بیان کے مطابق مالیاتی پیکیج تقریباً 15،6 بلین ڈالر پر مشتمل ہو گا ۔ مذکورہ اقتصادی پروگرام آئی ایم ایف ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کمیٹی کی منظوری کا تابع ہے اور توقع ہے کہ کمیٹی آئندہ ہفتوں میں جائزہ پیش کر دے گی۔
امریکہ کی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے بھی یوکرین اور ائی ایم ایف کے درمیان نئے اقتصادی پروگرام سمجھوتے کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔
ییلن نے کہا ہے کہ ایک بھاری اور موزوں شکل کا حامل آئی ایم ایف پروگرام نہ صرف بہترین انتظامی صلاحیت کی تقویت ،بد عنوانیوں کے خطرات پر غور اور ضروری مالی مدد کے لئے ضروری ہے بلکہ یوکرین کی اصلاحات کے لئے جاری کوششوں کے ساتھ تعاون میں بھی کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔
ییلن نے کہا ہے کہ ہم، امریکہ اور اس کے ساجھے داروں کی طرف سے اقتصادی تعاون کی بھی حمایت کریں گے۔
متعللقہ خبریں

نیٹو: ہم شمالی کوریا کے سیٹلائٹ فائر کی شدید مذّمت کرتے ہیں
سیٹلائٹ فائر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے متعدد فیصلوں کی بھی کھُلی خلاف ورزی ہے: ژینز اسٹالٹن برگ