امریکی ڈروان گرانے والے روسی پائلٹوں کو ایوارڈ سے نوازا گیا
امریکی ایم کیو 9 قسم کا ڈراون عارضی حیثیت کے علاقے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا تھا
1961418
روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے روسی جنگی طیاروں کے ان پائلٹوں کو انعامات سے نوازا جنہوں نے بحیرہ اسود میں امریکہ کے MQ-9 قسم کے ڈراون کو مار گرایا تھا۔
روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں یاد دہانی کرائی گئی کہ امریکی ایم کیو 9 قسم کا ڈراون عارضی حیثیت کے علاقے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بحیرہ اسود میں گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ شوئیگو نے Su-27 طیارے کے پائلٹوں کو ایوارڈ سے نوازا ہے۔
یو ایس یورپی فورسز کمانڈ (EUCOM) نے 14 مارچ کو اعلان کیا تھا کہ دو روسی Su-27 طیاروں نے بحیرہ اسود میں US MQ-9 قسم کے ڈروان سے چھیڑا چھاڑی کی اور MQ-9 بین الاقوامی پانیوں میں گر کر تباہ ہو گیا ۔
روسی وزیر دفاع شوئگو قاور امریکی وزیر دفاع لیلوئڈ آسٹن نے مارچ کو ڈروان واقع کے حوالے سے ٹیلی فونک بات چیت کی تھی۔