فرانس، ریٹائرمنٹ قانون میں ترمیم کے برخلاف احتجاجی مظاہروں میں تیزی

مظاہرین نے پیرس کے گلی کوچوں  میں کئی دنوں سے  خاکروبوں کی ہڑتال کے باعث جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ ، گاڑیوں اور بعض سرکاری عمارتوں کو نذر ِ آتش کیا

1961069
فرانس، ریٹائرمنٹ قانون میں ترمیم کے برخلاف احتجاجی مظاہروں میں تیزی
fransa protesto.jpg

فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پنشن اصلاحات کے مخالفین کے مظاہرے میں 120 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، جس کا مقصد ریٹائرمنٹ کی عمر کو بتدریج بڑھا تے ہوئے  64 سال تک کرنا ہے۔

فرانسیسی وزیر اعظم ایلزبتھ بورن کی جانب سے بلا   رائے دہی کے ریٹائرمنٹ کی عمر 62 سے بڑھا کر 64 سال کرنے کا ہدف ہونے والی  اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری کے فیصلے کے بعد پیرس کے ساتھ ساتھ ملک کے مختلف شہروں میں  مذکورہ  اصلاحات کے مخالفین  نے  احتجاجی جلوس نکالے ۔

قومی اسمبلی کے قریب پیرس کے کانکورڈ سکوائر میں ہزاروں کی تعداد میں  اصلاحات مخالفین جمع ہوئے۔  اس مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی اور چوک سے نکالے گئے مظاہرین اطراف کی گلیوں میں منتشر ہوگئے۔

مظاہرین نے پیرس کے گلی کوچوں  میں کئی دنوں سے  خاکروبوں کی ہڑتال کے باعث جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ ، گاڑیوں اور بعض سرکاری عمارتوں کو نذر ِ آتش کیا۔

بتایا گیا ہے کہ ان مظاہروں میں 120  افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

مقامی پریس کے مطابق نانتیس، لیون اور رینس شہروں میں بھی   اسی طرح کے واقعات  رونما ہو رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں