آذربائیجان، جرمنی اور یورپی یونین کے لیے ایک ابھرتا ہوا اہم شراکت دار ہے، شولز

شولز اور آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے دارالحکومت برلن میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس  کا اہتمام کیا

1960143
آذربائیجان، جرمنی اور یورپی یونین کے لیے ایک ابھرتا ہوا اہم شراکت دار ہے، شولز

جرمن چانسلر اولاف شولز نے کہا کہ آذربائیجان، جرمنی اور یورپی یونین کے لیے ایک ابھرتا ہوا اہم شراکت دار ہے۔

شولز اور آذربائیجان کے صدر الہام علی یف نے دارالحکومت برلن میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس  کا اہتمام کیا۔

یہ بتاتے ہوئے کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مزید تقویت  دینے  کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا، شولز نے کہا کہ آذربائیجان اور یورپی یونین مشرقی شراکت داری کے فریم ورک کے اندر قریبی طور پر  مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آذربائیجان ، جرمنی اور یورپ کی توانائی کی ضرورت میں تنوع لانے کی استعداد کا مالک ہے،  ہماری اس ملاقات میں  روس۔ یوکرین جنگ  کے آذربائیجان اور جنوبی قفقاز پر اثرات پر غور کیا گیا ہے۔

روس کے یوکرین پر حملے کے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہونے کا ذکر کرنے والے شولز نے اس بات کا اعادہ کیا کہ روسی صدر ولا دیمر پوتن کو اپنے اس منصوبے سے باز آتے ہوئے اپنی فوجوں کا یوکرین سے انخلا کر دینا چاہیے۔

شولز نے  زور دیتے ہوئے کہا  کہ جرمنی کو آرمینیا-آذربائیجان سرحد پر عدم استحکام پر تشویش ہے، یہ صورت حال طویل مدت میں پائیدار نہیں ہے اور اس سے کشیدگی میں اضافے کا خطرہ ہے، تنازعہ کا پرامن حل آرمینیا اور آذربائیجان کی زمینی  سالمیت کے  اصولوں کی بنیاد پر ہونا چاہیے۔

آذری صدر علی یف  نے اس  بات کی ضرورت پر زور دیا ہے کہ ہم نے قیام امن کی تجویز پیش کی ہے  او ر آرمینیا کو اس موقع  کو ہاتھ سے نہیں گنوانا چاہیے۔

یورپ  کے ساتھ توانائی کے تعاون کے معاملے میں خیر سگالی  مطابقت  پر دستخط  کیے جانے کاذکر کرنے والے  علی یف نے کہا کہ " ہم یورپ میں اپنی گیس کی برآمدات بڑھا رہے ہیں۔ ہم اس سال گیس کی برآمدات 8 بلین کیوبک میٹر سے بڑھا کر 12 بلین کیوبک میٹر کرنے کا ہدف رکھتے ہیں،  جو کہ ہماری مجموعی برآمدات کے نصف کے مساوی ہوگا۔

برلن میں تقریباً 30 جرمن کاروباری افراد سے ملاقات کرنے  کا اظہار کرتے ہوئے علی یف نے جرمن کاروباری افراد کو سرمایہ کاری کے معاملات  پر بات چیت کے لیے آذربائیجان مدعو کیا۔

 



متعللقہ خبریں