برطانیہ میں شاہی نظام کے خاتمے کے حق میں احتجاجی مظاہرے
"ہمیں ایک جدید، آزاد اور منصفانہ جمہوریت کے طور پر نمائندگی دی جانی چاہیے جہاں ہم سب شہری ہیں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔"
برطانیہ میں نظام ِبادشاہت مخالفین نے کامن ویلتھ ڈے پر شاہی خاندان کے خلاف احتجاج کیا۔
گزشتہ روز دارالحکومت لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی چرچ میں "کامن ویلتھ ڈے" کے موقع پر چرچ کے سامنے جمع ہونے والے مظاہرین نے برطانوی شاہ سوئم کی تقریب میں شراکت سےقبل بادشاہت کے خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
بادشاہت مخالف مہم گروپ "ریپبلک" کے زیر اہتمام مظاہرے کے شرکاء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر "شاہی خاندان نسل پرست ہے"، " شہنشاہت کو ختم کرو"، "شاہی خاندان کو نکال دو" اور "وہ میرا بادشاہ نہیں " کے نعرے درج تھے۔
اس احتجاجی مظاہرے میں شریک "ریپبلک" گروپ کے صدر گراہم سمتھ نے اس دوران اپنے بیان میں کہا کہ "ہمیں ایک جدید، آزاد اور منصفانہ جمہوریت کے طور پر نمائندگی دی جانی چاہیے جہاں ہم سب شہری ہیں اور کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔"
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ بادشاہت نے حقیقت میں ملک کے برانڈ کو نقصان پہنچایا، اسمتھ نے کہا کہ بادشاہت نے برطانیہ کو "تاریخی طور پر ماضی میں" رہنے کا مظاہرہ کیا ہے۔
اسمتھ نے کہا، "ہمیں تاجپوشی (6 مئی کو ہونے والی) کے بجائے رائے دہی کرنی چاہیے اور ہمیں چارلس کی جگہ کسی دوسرے شخص کا انتخاب کرنا چاہیے۔"