جرمنی: کلیسا پر مسلح حملہ، 7 افراد ہلاک، کثیر تعداد میں زخمی

ہیمبرگ کے ایک کلیسا میں مسلح حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1957549
جرمنی: کلیسا پر مسلح حملہ، 7 افراد ہلاک، کثیر تعداد میں زخمی

جرمنی کے شہر ہیمبرگ کے ایک کلیسا میں مسلح حملے کے نتیجے میں ابتدائی معلومات کے مطابق 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیمبرگ کے علاقے گروسبورسٹل میں یحووا  شہداء  کے کلیسا پر حملہ کیا گیا ہے۔ حملے میں حملہ آور سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ کثیر تعداد میں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

موصول معلومات کے مطابق سکیورٹی حلقوں کے خیال میں حملہ "طیش اور غم وغصے " کا نتیجہ ہے۔

پولیس  بیان کے مطابق اسپیشل پولیس یونٹ  کے 3 منزلہ کلیسا میں داخل ہونے کے دوران ایک فائر کی آواز سُنی گئی۔ ممکن ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں حملہ آور بھی شامل ہو۔



متعللقہ خبریں