امریکی امور خارجہ میں کام کیسے ہوتا ہے بلنکن کے احمقانہ بیانات سے ظاہر ہے: روس

ماریہ زخارووا نے کہا کہ امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان کہ نیٹو کی مضبوطی میں پوٹین کا کردار اہم رہا ہے احمقانہ ہے،لگتا ہے کہ بلنکن بھونڈا مذاق کرتے رہتے ہیں،یہ  بیان ایک احمقانہ سوچ کا غماز ہے

1950472
امریکی امور خارجہ میں کام کیسے ہوتا ہے بلنکن کے احمقانہ بیانات سے ظاہر ہے: روس

 روسی امور خارجہ کی ترجمان ماریا زخارووا نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے صدر پوٹین سے متعلق  بیان کو احمقانہ قرار دیا ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ اگر امریکی وزیر خارجہ ایسی سوچ رکھتے ہیں تو امور خارجہ میں کام کی سنجیدگی ایک سوالیہ نشان ہے۔

ماریہ زخارووا نے  ماسکو میں حالات حاضرہ  سے متعلق اپنی  ہفتہ وار  پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ  امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان کہ نیٹو کی مضبوطی میں پوٹین کا کردار اہم رہا ہے احمقانہ ہے،لگتا ہے کہ بلنکن بھونڈا مذاق کرتے رہتے ہیں،یہ  بیان ایک احمقانہ سوچ کا غماز ہے۔

ترجمان نے کہا کہ  کیا پچھلے سال تک نیٹو کی وسعت میں ماسکو ملوث تھا اور کیا نیٹو سے معاہدہ توڑنے میں روس کا ہاتھ رہا ہے یہ احمقانہ الزامات ہیں ۔نیٹو ہمیشہ سے اپنی وسعت میں مصروف رہا جس کے بارے میں ہم نے اپنے خدشات بارہا ظاہر کیے تھے ۔

امریکی صدر بائیڈن کے دورہ یوکرین  سے متعلق روسی ترجمان نے کہا کہ امریکی صدر کے کیئف اور وارسا میں  بیانات میں  روس ۔یوکرین جنگ کے پر امن تصفیئے سے متعلق الفاظ کو جگہ نہیں ملی تھی جو کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ واشنگٹن ماسکو کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کا خواہاں ہے۔

 

 

 

 



متعللقہ خبریں