فرانس انرجی کمپنی نے گیسپروم کے خلاف دعوی دائر کر دیا
فرانس کی انرجی کمپنی 'این جی' نے گیس فراہمی کی ذمہ داریوں میں کوتاہی کی وجہ سے روس کی گیس کمپنی 'گیسپروم' کے خلاف عدالتی کاروائی شروع کروا دی
فرانس کی پبلک انرجی کمپنی 'این جی' نے گیس فراہمی کی ذمہ داریوں میں کوتاہی کی وجہ سے روس کی گیس کمپنی 'گیسپروم' کے خلاف عدالتی کاروائی شروع کروا دی ہے۔
پیرس کی کمپنی نے مطالبہ کیا ہے کہ سمجھوتے کے قبول کردہ جرمانے ادا کئے جائیں اور گیس کی ترسیل میں بندش سے ہونے والے نقصان کا ہرجانہ ادا کیا جائے۔
کمپنی نے جاری کردہ رپورٹ میں کہا ہے کہ "یہ عدالتی کاروائی، گیسپروم کی طرف سے جون 2022 کے وسط سے این جی کے لئے اہم سپلائی میں کمی اور بعد ازاں 2022 موسم گرما کے اواخر میں فریقین کے درمیان اختلافات کے سبب سپلائی میں کمی کے ،یک طرفہ فیصلے کی وجہ سے شروع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ گیسپروم نے، جولائی کی گیس ادائیگیاں نہ کرنے کی وجہ سے، اگست میں فرانس کی گیس کمپنی کے لئے گیس کی رسد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
گیس پروم نے این جی انرجی کمپنی کو آگاہ کیا تھا کہ یکم ستمبر سے گیس کی ترسیل روک دی جائے گی اور ترسیل ادائیگیاں وصول ہونے تک بند رکھی جائے گی۔
واضح رہے کہ روسی قوانین کے مطابق سابقہ رسد کی ادائیگیوں کی مکمل وصولی تک مزید گیس کی فراہمی ناممکن ہے۔