لندن کے ٹریفلگر اسکوائر میں زلزلہ دگان کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد

اس سکوائر میں مقامی وقت کے مطابق  شام 7 بجے  منعقدہ ایک تقریب میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے شمعیں روشن کی گئیں

1947756
لندن کے ٹریفلگر اسکوائر میں زلزلہ دگان کی یاد میں ایک تقریب کا انعقاد

انگلستان کے دارالحکومت لندن کے ٹریفلگر اسکوائر میں"صدی کی آفت" قرار دیے گئے قاہرامان ماراش کے زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے لیے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس سکوائر میں مقامی وقت کے مطابق  شام 7 بجے  منعقدہ ایک تقریب میں زلزلے میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے شمعیں روشن کی گئیں جہاں اس سے قبل کنگ چارلس سوئم اور وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے شام کے آفات سے نمٹنے کے خیمے کا دورہ  بھی کیا تھا۔

یادگاری تقریب میں لندن کی علامت ٹریفل  گر  کے 52 میٹر بلند ستون پر ’’ہم شام و ترکیہ کے شانہ بشانہ ہیں‘‘ پیغام کو بھی منور کیا گیا۔

اس تقریب کے بعد آفت زدگان  کے لیے امداد بھی جمع کی گئی۔

 



متعللقہ خبریں