اسپین، دارالحکومت میڈرڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے

مظاہرین نے صحت عامہ کی خدمات کے لیے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا

1945605
اسپین، دارالحکومت میڈرڈ میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور احتجاجی مظاہرے

ہسپانوی دارالحکومت  میڈرڈ میں تقریباً اڑھائی ماہ سے ہڑتال پر ہونے والے ڈاکٹروں نے  شعبہ  صحت کے ملازمین  کے شراکت سے   ایک  احتجاجی مظاہرہ کیا۔

شعبہ صحت سے وابستہ 74 شہری تنظیموں کی اپیل پر  شہری مرکز میں نکالے  گئے جلوس میں 2 لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

مظاہرین نے   میڈرڈ  خود مختار  انتظامیہ کی   دائیں  بازو  کی عوامی  پارٹی کی ہیلتھ پالیسیوں پر  نکتہ چینی کی۔

یہ دلیل دیتے ہوئے کہ موجودہ نظام "نجی ہیلتھ کمپنیوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے" ہے، مظاہرین نے صحت عامہ کی خدمات کے لیے مزید فنڈز کا مطالبہ کیا۔

غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے شائع کردہ مشترکہ بیانیہ  میں مندرجہ ذیل مطالبات   شامل تھے۔ "  حفظان ِصحت کے بجٹ کے 25 فیصد  کو ابتدائی  مداخلت خدمات کے لیے مختص کیا جائے، نجکاری کی اجازت دینے والے قوانین کو ختم کیا جائے، میڈرڈ کے ڈاکٹروں کی دیگر ممالک کو نقل مکانی کا سد باب کیا جائے، " ان تمام عوامل کے لیے  باعزت اور مستحکم تنخواہ اور عملے کی بھرتی" کا مطالبہ کیا گیا۔

اس بنیاد پر کہ کام کے حالات میں بہتری، اہلکاروں کی بھرتی اور تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات حکومت کی طرف سے پورے نہ  کیے جانے کے باعث  ڈاکٹروں نے کرسمس کی وجہ سے 21 نومبر 2022 کو شروع کردہ اپنی غیر معینہ مدت کی ہڑتال معطل کر دی تھی اور جنوری کے پہلے ہفتے سے دوبارہ شروع کر دی تھی۔

ہڑتال  پر ہونے کے  ہر دن کے لیے ان کی تنخواہوں میں کٹوتیاں کیے جانے کا  اظہار کرنے والے   معالجین کا کہنا ہے کہ اب تک انہیں ساڑھے  تین ہزار یورو کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

اسی طرح کے جواز کے ساتھ  کاتالونیا، ویلنسیا،  اندو لس ، نوارا  اور آراگون    میں بھی    ہڑتالیں کی گئی تھیں تا ہم  ان کی اکثریت میں صوبائی انتظامیہ  کے ساتھ  معاہدہ طے کرتے ہوئے  ان کاروائیوں کو نکتہ پذیر کر دیا  گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں