یوکرین: صدر زلنسکی برطانیہ کے دورے پر
لندن کے سٹین سٹیڈ ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد وزیر اعظم رشی سوناک نے مہمان صدر کا خیر مقدم کیا
1943890

یوکرین کے صدر ولودی میر زلنسکی برطانیہ کے دورے پر ہیں۔
زلنسکی کا طیارہ دارالحکومت لندن کے سٹین سٹیڈ ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد وزیر اعظم رشی سوناک نے مہمان صدر کا خیر مقدم کیا۔
سوناک نے سوشل میڈیا سے جاری کردہ بیان میں "برطانیہ میں خوش آمدید زلنسکی" کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔
واضح رہے کہ 24 فروری سے جاری روس۔یوکرین جنگ کے بعد یہ زلنسکی کا پہلا دورہ برطانیہ ہے۔
جنگ کے آغاز کے بعد انہوں نے دسمبر 2022 کو پہلا بیرونِ ملک دورہ امریکہ کا کیا تھا۔