کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ترکیہ کے متاثرین کے لیے مدد کی درخواست کی

بدھ کے روز ویٹیکن میں اپنے اجلاس میں پوپ نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے جو شام سمیت وسیع علاقے میں موثر تھا کی تباہ  کاریوں کا حوالہ دیا

1943981
کیتھولک کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ترکیہ کے متاثرین کے لیے مدد کی درخواست کی

کیتھولک کے روحانی پیشوا اور ویٹیکن کے صدر پوپ فرانسس نے 6 فروری کو قاہرامان ماراش میں 7.7 اور 7.6 شدت کے زلزلوں کے بعد ترکیہ  اور شام میں متاثرین کے لیے یکجہتی کا مطالبہ کیا ہے۔

بدھ کے روز ویٹیکن میں اپنے اجلاس میں پوپ نے ترکیہ میں آنے والے زلزلے جو شام سمیت وسیع علاقے میں موثر تھا کی تباہ  کاریوں کا حوالہ دیا ۔

پاپ فرانسس نے کہا ہے کہ"اس وقت میرے خیالات اور سوچ زلزلے کی تباہ کاریوں سے شدید متاثر ہ ترکیہ اور شام کے لوگوں کے ساتھ ہیں ، میں ان کے لیے دعا گو  ہوں۔

 ہر کسی کو  اس آفت کے  سامنے  متاثرہ علاقے کے ساتھ تعاون کا مظاہرہ کی  درخواست کرنے والے پاپ نے  کہا کہ "ان بھائیوں کے اس المیہ کے دوران  آگے بڑھنے کے  آئیے  مل کر دعائیں مانگتے ہیں۔"

پوپ نے ان امدادی کارکنوں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے خراب موسمی حالات اور سڑکوں کو شدید نقصان پہنچنے جیسے کٹھن حالات میں  امدادی سرگرمیوں  میں حصہ لیا ،  انہوں نے ان رضاکاروں کے لیے بھی نیک خواہشات اور تمناوں کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں