وزیر دفاع سرگئے شوئیگو نے کہا یوکرین کے شہروں اوگلیدار اور بہموت میں تنازعات جاری ہیں
شوئیگو نے دارالحکومت ماسکو میں فوجی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں 24 فروری سے جاری روس-یوکرین جنگ کے بارے میں بیان دیا

روس کے وزیر دفاع سرگئے شوئیگو نے کہا کہ یوکرین کے شہروں اوگلیدار اور بہموت میں تنازعات جاری ہیں، "امریکہ اور اس کے اتحادی اس تنازعے کو زیادہ سے زیادہ طول دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔"
شوئیگو نے دارالحکومت ماسکو میں فوجی حکام کے ساتھ ایک میٹنگ میں 24 فروری سے جاری روس-یوکرین جنگ کے بارے میں بیان دیا۔
دونیٹسک اور زاپوروزے سمتوں میں جھڑپیں جاری ہونے کا ذکر کرنے والے شوئیگو نے نشاندہی کی کہ سولیدار، کلیشچیوکا، پیدھیرن، کراسنوپیلیا، بلاگوداتنے، لوبکوے اور میکولائیوکا کی بستیاں روسی افواج کے کنٹرول میں آ گئی ہیں۔
یہ بتاتے ہوئے کہ روسی فوج یوکرین کو مغرب کی طرف سے فراہم کیے جانے والے ہتھیاروں کو نشانہ بنا رہی ہے، شوئیگو نے کہا کہ یوکرین کی فوج کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
متعللقہ خبریں

پولینڈ میں روس کے لیے جاسوسی کرنےوالا ایک غیر ملکی گرفتار
نامعلوم شخص نے روسی انٹیلی جنس کو معلومات فراہم کرنے کا اعتراف کیا ہے