ہالینڈ میں سینکڑوں مسلمانوں کا قرآن پاک پر حملوں کے خلاف احتجاج

فیڈریشن آف اسلامک آرگنائزیشنز (FIO) اور Haaglanden Region Islamic Organisations Association (SIORH) کے زیر اہتمام "مسلم نفرت کے خلاف کھڑے ہو جاؤ" کے نام سے مظاہرے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

1942274
ہالینڈ میں سینکڑوں مسلمانوں کا قرآن پاک پر حملوں کے خلاف احتجاج
hollanda kuran-i kerim protesto1.jpg
hollanda kuran-i kerim protesto.jpg

ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں سینکڑوں مسلمانوں نے قرآن پاک پر حملوں کے خلاف احتجاج کیا  ہے ۔

فیڈریشن آف اسلامک آرگنائزیشنز (FIO) اور Haaglanden Region Islamic Organisations Association (SIORH) کے زیر اہتمام "مسلم نفرت کے خلاف کھڑے ہو جاؤ" کے نام سے مظاہرے میں مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مظاہرین دی ہیگ کے اورنج اسکوائر میں جمع ہوئے اور کوئے کیمپ اسکوائر تک مارچ تک   مظاہرہ کیا گیا۔

مظاہرین نے پلے کارڈ ااٹھا ر کھے تھے جس پر مسلمانوں  سے  نفرت بند کرو۔ قرآن انسانیت کے لیے امن کا منشور ہے۔ جو لوگ اس سے نفرت کرتے ہیں، وہ اس سے ہاتھ ہٹا لیں۔

SIORH کے رکن اور ترک اسلامک کلچر فاؤنڈیشن کے صدر تحسین  چیتین قایا  نے مظاہرے میں  پریس ریلیز   پڑھتے ہوئے  کہا کہ  ہالینڈ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت ایک نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  ڈچ معاشرے میں مسلمانوں کے خلاف رنجش رکھنا معمول بن گیا ہے، چیتین قایا  نے اس حقیقت کی طرف توجہ مبذول کرائی کہ حکومت اس صورتحال پر خاموش تماشائی  بنی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ سیاست دانوں کے اس قابل مذمت اور گھٹیا رویے کی وجہ سے مسلمانوں کے خلاف نفرت کے بیج  بونے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیاستدانوں کو اب ایسے خوفناک اشتعال انگیز واقعات اور ان کے اثرات کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہالینڈ  میں رہنے والے مسلمان اس ملک کا حصہ ہیں،  چیتین قایا نے کہا کہ اب بہت ہو چکا ہے۔ مسلمانوں اور اسلام کے خلاف بغض  ختم کرنے کی ضرورت ہے۔

یاد رہے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں 21 جنوری کو ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے پولیس کی حفاظت میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے والے راسموس پالوڈان کے قریب جانے کی اجازت نہیں  دی گئی تھی۔

کئی  ایک  مسلم ممالک بالخصوص ترکیہ نے سویڈش حکومت کی طرف سے پالوڈان میں قرآن جلانے کی اجازت پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔

پلوڈن نے 27 جنوری کو ڈنمارک میں کوپن ہیگن میں مسجد کے سامنے اور ترکیہ کے سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کو نذر آتش کیا۔

 

ہالینڈ میں اسلامائزیشن آف دی ویسٹ (PEGIDA) تحریک کے خلاف پیٹریاٹک یورپین کے رہنما ایڈون ویگنز ویلڈ نے دی ہیگ میں قرآن کو پھاڑ دیا تھا۔



متعللقہ خبریں